سٹی 42: گوالمنڈی پولیس نے لیگی چیئرمین جواد اختر بٹ کو جواکرواتےدھرلیا،داوٗ پرلگے 70 ہزار بھی برآمد کرلیے۔
پولیس کے مطابق مخبرنےاطلاع دی کہ شاہ ابوالمعالی دربارسے ملحقہ لیگی چیئرمین یونین کونسل 170 جواد اختر بٹ کے ڈیرے پرجواکھیلا جارہا تھا۔جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
موقع پرچیئرمین جواد اختر بٹ کو ساتھیوں سمیت جوا کھلیتے گرفتارلیا گیا اورداوٗ پر لگے 70ہزار سے زائد کی نقدی برآمد کرلئے گئےاور جواد اختر بٹ سمیت ان کےدیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔