سونا خواتین کی پہنچ سے دور ہوگیا

18 Apr, 2018 | 02:06 PM

Read more!

(شہزاد خان) لاہور کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب ، تین روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی اب خیر نہیں، محکمہ ماحولیات نے بڑا فیصلہ کرلیا

سٹی 42 کے مطابق تین روز کے دوران دوسو روپے اضافے کے بعد شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت انسٹھ ہزار چھ سو پچاس روپے تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونا چون ہزار چھ سو اناسی روپے کا ہوگیا ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس کی تعمیرومرمت میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
 صدرلاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونےکی خریداری کا رجحان غالب ہے اس لئے قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور اس کےاثرات مقامی مارکیٹ پربھی مرتب ہوئے ہیں۔دوسری جانب صارفین نے سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔

مزیدخبریں