(فضہ عمران) دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان فوری انجن ٹھیک کرالیں، ورنہ سڑک پر نکلے تو پیدل ہی گھر جانا پڑے گا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات نے کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا۔
خؒبر پڑھیں۔۔۔ سونا خواتین کی پہنچ سے دور ہوگیا
سٹی42 کے مطابق دھواں چھوڑنے والی ماحول دشمن گاڑیوں کی اب خیر نہیں، جو بھی سڑک پرنظرآئی،گاڑی کے مالک کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ خراب انجن والی گاڑیاں سڑک پر نہ لائیں ورنہ مشکل ہوسکتی ہے۔محکمے نے ایسی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے خصوصی ٹیمیں بنا دی ہیں۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس کی تعمیرومرمت میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات آصف اقبال کا کہناہے کہ پہلے دو فیز میں لوگوں کو آگاہی دی گئی ہے۔اب تیسرے اور آخری مرحلے میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم شہر بھر میں کارروائی سٹی ٹریفک پولیس کی مدد سے کی جائے گی۔
خبر پڑھنامت بھولیں۔۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی لندن روانگی پر اپوزیشن کا ردعمل
انہوں نے کہا کہ آلودہ فضاانسانی بقا کیلئے خطرناک ہے، ماحول دشمنوں کیلئے کوئی رعایت نہیں۔ چالان کیساتھ ساتھ گاڑی بھی بند ہوگی۔