آخر کار کسانوں کی سننےبھی کوئی آ ہی گیا

18 Apr, 2018 | 01:15 PM

احمد علی کیف

عمران یونس: ڈی سی سمیر احمد سید کا برکی روڈ گندم خریداری مرکز کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا اور کسانوں کے مسائل سنے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی سمیر احمد سید کا برکی روڈ گندم خریداری مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طاہر فاروق اور اے سی کینٹ شاہ میر بھی ہمراہ تھے۔ڈی سی نے برکی گندم خریداری مرکز پر انتظامات کا جائزہ لیا۔بار دانہ کی تقسیم کے رجسٹر کو چیک کیا۔

علاوہ ازیں زمینداروں نے پنجاب حکومت کے اقدامات اور بار دانہ کی تقسیم کے طریقے کار کو سراہا۔اے سی کینٹ شاہ میر نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ بھی دی۔انہوں کا کہنا تھا  کہ سنٹرز پر بار دانہ کے حصول کے لیے  درخواستیں جمع کرنے کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں