لیسکو کے کاہل اور کام چور افسران و ملازمین کی شامت آگئی

18 Apr, 2018 | 12:01 PM

Read more!

(شاہد ندیم سپرا) موجیں ختم ، لیسکو میں افسران و ملازمین کے لئے بائیو میٹرک سسٹم پر حاضری لگانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، دفتر میں "ان اور آوٹ" نہ لگانے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔نون لیگ کے قائد نواز شریف صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن روانہ

سٹی 42 کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل ایڈمن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہیڈکوارٹرز میں تعینات تمام افسران و ملازمین کو بائیو میٹرک سسٹم پر حاضری لگانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

خبر ضر ور پڑھیں۔۔دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے پہلوان انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کو صبح آٹھ بجے "ان" اور دفتری اوقات کے بعد شام چار بجے "آوٹ" لگانا ضروری قرار دیا گیا ہے، بائیو میٹرک پر حاضری نہ لگانے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، بائیو میٹرک کیساتھ ساتھ مینوئل حاضری لگانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، دوسری جانب ہاف ڈے کی صورت میں بھی ساڑھے بارہ بجے دوپہر آوٹ لگا کر دفتر سے جا سکیں گے۔

مزیدخبریں