دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے پہلوان انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

18 Apr, 2018 | 11:20 AM

Read more!

(سٹی42) ریسلنگ کی  دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے پہلوان انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے، ریسلنگ فیڈریشن کے عہدیداروں نے لاہور ایئرپورٹ پر انعام بٹ کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاوڑ کیں۔

سٹی 42 کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا، مداحوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور انعام بٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، انعام بٹ کو کندھوں پر اٹھا لیا، لیکن بدقسمتی سے کوئی حکومتی نمائندہ وہاں موجود نہیں تھا۔

لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انعام بٹ نے کہا کہ یہ ان کے لئے فخر کی بات ہے، لیکن یہ سب کچھ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کیا، انعام بٹ نے مطالبہ کیا کہ حکومت پہلوانوں کی سرپرستی کرے۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں انعام بٹ نے 86 کلو گرام کیٹگری میں بھارتی اور کینیڈین پہلوانوں کو پچھاڑا۔ فائنل میں انعام بٹ نے اپنے نائیجیرین حریف میلون بیبو کو ایک بھی پوائنٹ حاصل نہیں کرنے دیا۔

مزیدخبریں