جشن میلاد النبی ﷺ کے پر امن انعقاد پر پولیس ، انتظامیہ کا شکریہ ؛ محسن نقوی

17 Sep, 2024 | 11:59 PM

 سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کے تمام جلوس پرامن طورپر اختتام پذیر ہونے پر اظہار تشکر کیا 

   وفاقی  وزیر داخلہ نے کہا تمام صوبوں کی پولیس،انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت سے عاشقان رسول  ﷺ نے پرامن ماحول میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منائیں،تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، انسپکٹرجنرل پولیس اور لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کے سربراہان کو مبارکباد دیتا ہوں، مبارک ترین دن پر امن  اتحاد اور یکجہتی کے فروغ کیلئے علماء کرام کے کردار کو سراہتا ہوں۔ ہماری ٹیم کی مشترکہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ کےحضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔

   محسن نقوی نے کہا جشن میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے لئے بہترین انتظامات پر پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ہم سب کو وطن عزیز کو امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنانے کے لیے آئندہ بھی اسی جذبے سے فرائض سرانجام دینے ہیں۔ 

مزیدخبریں