خوشی ہے آمنہ کے لالﷺ کے تشریف لانے کی؛ لاہور میں گلی گلی محافل، جلوس، پہاڑیاں

17 Sep, 2024 | 11:39 PM

سٹی 42:  جشن  ولادت النبی  ﷺ   پر  شہریوں  کا جوش و خروش دیدنی  تھا ۔کہیں  ولادت النبی  ﷺ کے  کیک  کاٹے گئے تو کہیں  ریلیاں  نکالی گئیں، کہیں میلاد کی محافل سجائی گئیں اور کہیں بچوں نے گلیوں میں پہاڑیاں بنا کر عقیدت اور مؤدت کا اظہار کیا، کہیں لنگر تقسیم کئے گئے اور کہیں سبلیلیں لگا کر پیاسوں کی پیاس بجھائی گئی۔ 

مسلمانوں نے آمد رسول مرحبا کے نعرے  بلند کرتے ہوئے یہ مبارک دن گزارا۔ گھروں ، دفاتر اور بازاروں میں چراغاں  کیا گیا ۔  شہر کی ہر اہم جگہ ، گلیوں بازاروں کو سجایاگیا ۔ ہر شخص نے  حضرت محمد ﷺ کی پیدائش پر  جشن  منایا ۔ 

چئیرمین ماڈل ٹاون ایسوسی ایشن کی جانب سے لنگر تقسیم 

 ابراہیم قریشی ۔ ماڈل ٹاون، یاسر بٹ چئیرمین ماڈل ٹاون ایسوسی ایشن کی جانب سے وسیع پیمانے پر لنگر کا اہتمام ہوا

چئیرمین ماس فارما خواجہ جہانزیب اکرم کی خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر عید میلاد النبی کی مناسبت سے خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔لوگوں کی جانب سے لنگر میں بڑی تعداد میں شرکت کی گئی ۔ سید نجیب حسین گرگیزی، طاہر مسعود ،ایاز بٹ، شاہد محمود قریشی، حارث بن سعید و دیگر نے شرکت کی ۔ 

پیپلز پارٹی رہنما میاں وقاص باکسر  نے کیک کاٹا اور لنگر تقسیم کیا 

 فاطمہ خان : پی پی 150 شالامار ،جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پرکیک کاٹنےکی تقریب ہوئی 
پیپلز پارٹی رہنما میاں وقاص باکسر کی جانب سے تقریب کااہتمام کیاگیا۔باؤ شہزاد ،محمد حسین ،میاں مزمل،میاں بلال ،عاصم گجر،عثمان اعجاز،میاں عمیر،محمد نادر ،غلام مصطفی،شبیر شاہ ،میاں حماد سمیت شہریوں نے  شرکت کی تقریب میں شرکا کے لیےلنگرکابھی اہتمام کیاگیا

دہلی گیٹ سے داتا دربار تک جلوس نکالا گیا ۔

زین مدنی : دہلی گیٹ سےنکالاگیاجلوس داتا دربار پہنچ گیا ۔ 
جلوس کےراستوں پرشرکاءکیلئےسبیلوں اورلنگرکااہتمام کیا گیا ۔ بھاٹی گیٹ سے ہوتا ہوا جلوس داتا دربار جا کر اختتام پذیر ہوا

صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن نے عید میلاد النبی ﷺ کا کیک کاٹا 

 شہباز علی : جشن عیدمیلادالنبیﷺکی مناسب سےتقریب کا ااہتمام کیا گیا ۔
صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہراکرم عرف کالا پہلوان کی رہائشگاہ پراہتمام کیاگیا،نبی پاکﷺکی ولادت باسعادت کی خوشی میں کالا پہلوان کےگھر کو سجایا گیا۔تقریب میں بینڈ نے نبی پاکؐ کی آمد کے حوالے سے دھنیں بجائیں،مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے عیدمیلادالنبیﷺکی مناسبت سےکیک کاٹا گیا،مہر اکرم عرف کالا پہلوان کی جانب سے لنگر کابھی وسیع اہتمام کیاگیا،تقریب میں فیصل پہلوان،مہر وقاص پہلوان، خلیفہ مٹھوکی شرکت

میلاد  کانفرنس میں ایرانی قرا کی  شرکت 

راو دلشاد: عالمی میلاد کانفرنس اور محفل انس با قرآن کریم میں ایرانی قراء نے شرکت کی ۔

حامد شاکر نژاد، غلام رضا قاسمیان، احمد ابو القاسمی، محمد حسین عظیمی سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام سمیت عاشقان رسولؐ کی کثیرتعداد نے  شرکت کی ۔ ایرانی قراء کی رقت آمیز تلاوت نے شرکاء پر وجد طاری کردیا۔ ایرانی قرا کا کہنا تھا کہ دنیابھرکاسفرکیالیکن پاکستانیوں کی مہمان نوازی اورمحبت ہمیشہ یادرکھیں گے،

ربیع الاول کی مناسبت سے میں تمام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک شہباز کھوکھر

 ابراہیم  قریشی : ٹاؤن شپ میں جشن عیدمیلادالنبیﷺکی مناسبت سےتقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ 
لیگی رہنما شہباز علی چدھڑ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیاگیا۔تقریب میں منتظمین کی جانب سے لنگرکاوسیع اہتمام کیاگیا۔

ملک  شہباز کھوکھر نے کہا میں اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مبارک مقصد کے لیے چنا، ربیع الاول کی مناسبت سے میں تمام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں یہ تمام انتظامات کرنے پر شہباز علی چدھڑ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

نیسپاک سوسائٹی میں محفل میلاد مصطفیﷺ

شہزاد خان : نیسپاک سوسائٹی میں 12 ربیع الاوّل کی مناسبت سےمحفل میلاد مصطفی کا اہتمام کیا گیا ۔ 
ہال روڈ نائب صدر زون تھری عمران میمن کی رہائشگاہ پراہتمام کیاگیا،لاہور چیمبر الیکشن کے امیدوار حاجی نواز پپو  سمیت  تاجروں کی بھی کثیر تعدادنےشرکت کی،نعت خواں حضرات نےنبی کریمؐ کی شان اقدس میں درودو سلام کا نذرانہ پیش کیا

گھروں میں محفل میلاد نبی ﷺ کا اہتمام 

 ابراہیم قریشی : عید میلاد النبی جشن ولادت تاجدار حرمﷺ گلیاں و بازار سج گئے

رونق جشن میلاد النبی کی مناسب سے لوگوں نے اپنے گھروں کو سجادیا،تمام امت مسلمہ عید میلاد النبی نبی کریم ﷺ سے اپنی عقیدت کا بھرپور اظہار کررہے ہیں،بچے بڑے سب اس خوبصورت موقع پر نبی کریم کے ولادت کے دن کو پر مسرت بنا رہے ہیں،بچوں کے عید کی مناسبت سے لباس و برقی قمقیں حسین منظر پیش کرنے لگئیں۔گھروں میں محفل میلادِ نبی ﷺ کی رونقیں سج گئیں ۔گھروں محلوں میں میٹھائیاں پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ تمام مسلمان کی جانب سے ایک دوسرے کو عید میلاد النبی کی مناسبت سے مبارک باد دی جارہی ہے ۔ 

 ڈی ایچ اےمیلادمصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی  ولادت رسولﷺ پر ریلی 

 حسن علی : ڈی ایچ اےمیلادمصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی 12 ربیع الاوّل کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی ۔ 
حاجی اعجاز احمد، صوفی محمد شاہد، میاں ارشاد علی، صاحبزادہ نثار مدنی،حاجی عبدالباری، محمد تنویر بٹ، میاں تبسم علی، صاحبزادہ پیر عبدالستار قریشی،چودھری علی اقبال، حافظ اظہر علی قادری،میاں محمد سعید، حامد محمو،حاجی لیاقت علی مغل سمیت عاشقان رسولؐ کی کثیر تعداد نے  شرکت کی ۔ ریلی شیبا پارک سے شروع ہو کر مسجد اللہ اکبر پرختم ہوئی

علمائے کرام کی قیادت میں جلوس

 فاطمہ خان 12ربیع الاوّل کی مناسبت سے علمائے کرام کی قیادت میں جلوس نکالا گیا ۔ 
ویلنشیا کیش اینڈ کیری چوک سے جلوس نکالاگیا۔الخدیجہ فاؤنڈیشن نے پرتپاک استقبال کیا،جلوس کلاک ٹاور چوک پہنچ کرختم ہوا،مسعود صادق ایڈووکیٹ ،چیئر مین سید اعجاز حسین نقوی ،شیخ سجاد،عاشق بخاری ،نسیم جعفری،جاویدبخاری،سلیم شیرازی ، ،ذوالفقار شیرازی،ڈاکٹر شاہدبخاری،سید مقصود حسین،سید عابد حسین،ساجد حسین امجد علی،عباس مرزا ،خورشید محسن بختیاری ،منظور جعفری سمیت دیگر نے  شرکت  کی الخدیجہ فاؤنڈیشن ویلنشیا کی جانب سے سبیل اورلنگرکاوسیع اہتمام بھی کیاگیا

ٹیمپل روڈ پر میاں برادران کی جانب سے لنگر کا اہتمام

عمیر افضل : ٹیمپل روڈ،عیدمیلادالنبیؐ کی مناسبت سے میاں برادران کی جانب سے لنگر کا اہتمام کیا گیا 
میاں فاروق، میاں ثاقب، میاں صلاح الدین، میاں احمد صدیق،میاں عمر، خرم ملک، فرحان، حسن قاسم، اسد خالد، فہد اسلم، حمزہ زاہد و دیگر نے شرکت کی 

گلفشاں کالونی پر جشن عید میلاد النبیؐ کی تقریب  میاں مرغوب مہمان خصوصی 

 ارباز خان :،حافظ عابد علی کی رہائشگاہ پر جشن عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے تقریب   کا اہتمام کیا ۔
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ صدر مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن سہیل محمود بٹ راڈو والے،سابق ڈپٹی میئر رانا اعجاز احمد حفیظ ،مرزا عثمان بیگ، راؤ بیگ حافظ رضوان بٹ،روبی جٹ، سید ندیم الحسن شاہ ، میاں ارشد، قاضی انوار، ملک عاصم محمود نے شرکت کی ْ تقریب میں کیک کاٹاگیااورلنگرکابھی وسیع اہتمام کیاگیا

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی حلقہ پی پی 150 میں آمد
 ارباز خان : صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی حلقہ پی پی 150 میں آمد ہوئی ۔ ریاض ملک اور دوستوں کی جانب سے عید میلاد النبیؐ پر لنگر کا اہتمام کیا گیا ۔
ریاض ملک ،چودھری شہزاد گجر ، منا بٹ، مہر عابد علی،ملک رفیع ، اکبر علی ،حاجی امیر خان ، ملک فہد،ملک بلال سمیت دیگر نے  شرکت کی 

 دار الشفقت (یتیم خانہ) میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تقریب 

 ارباز خان : دار الشفقت (یتیم خانہ) میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
چیئرمین دار الشفقت سہیل محمود بٹ، حافظ عابد، مرزا عثمان بیگ سمیت تقریب میں بچوں کی کثیرتعدادمیں شرکت،عیدی بانٹی گئی،کیک بھی کاٹا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب مینارٹی ونگ سنٹر میں عید میلاد النبی ﷺ کا کیک کاٹا گیا 

راو دلشاد: ماڈل ٹاؤن میں جشن عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے تقریب ہوئی ۔ 
جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ خلیل کامران سندھو نےاہتمام کیا، پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب مینارٹی ونگ سنٹر کے آفس میں کیک کاٹا گیا،تقریب کےشرکاء کی کیک اور لنگر سے تواضع کی گئی
سینئر رہنما پیپلز پارٹی حافظ غلام محی الدین ، نادیہ شاہ بخاری ، عامر نصیر بٹ،عائشہ غوری ، ظفر عباس لک،نثار بھٹی سمیت کارکنان کی کثیرتعدادنےشرکت کی۔

 عیدمیلادالنبیﷺ کی تقریب میں وزیر خزانہ کی شرکت ، 2000 پاؤنڈ کا کیک کاٹا

راو دلشاد: پیر سید شمیم شاہ وسن پورہ میں عیدمیلادالنبیﷺکی مناسبت سےتقریب ہوئی 
پیر حامد علی شاہ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا،صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی گئی ، چودھری عامر صدیق، نوید بشیر، ملک ارشد ،میاں شہزاد، میاں کاشف،میر احمد، منیب طفیل ،حاجی منیر طفیل سمیت دیگر نے شرکت کی تقریب میں عاشقان رسولؐ نے 2000 پاؤنڈ کا کیک کاٹا

عامر ٹاؤن میں عیدمیلادالنبیﷺکاجلوس

عابد چوہدری : ہربنس پورہ،عامر ٹاؤن میں عیدمیلادالنبیﷺکاجلوس نکالاگیا
مرکزی جلوس برکت والی مسجد سے شروع ہوکر کراؤن فٹنس کلب پہنچ کرختم ہوامذہبی سکالر اقبال احمد چشتی نے جلوس سے خطاب کیا اور دعا کرائی
صدر عامر ٹاؤن سوسائٹی چودھری محمد سلیم، حاجی شوکت علی بھٹی،عمر فاروق، بشیر قادری، سلیم گجر، حامد سلیم، رانا افضل، فرخ شہزاد،احسن علی، چودھری بشیر، اقبال چشتی سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد  نے  شرکت کی 
جلوس میں عاشقان رسولؐ کے سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے لگتے رہے۔

جامع مسجد جنت المدینہ ہجویری ہاؤس سکیم میں  جلوس

آذر خان : جشن عیدمیلادالنبیؐ،جامع مسجد جنت المدینہ ہجویری ہاؤس سکیم سے جلوس نکالا گیا
جلوس کی قیادت علامہ محمد اصغر صدیقی نے کی،صدر ہجویری ہاؤسنگ سکیم افضال خان،علامہ محمد وسیم مدنی علامہ حافظ محمد اسد،رانا محمداذان،رانا محمد ایان ، عبدالہادی کی شرکت کی ۔ جلوس سکیم کے مختلف بلاکس کا چکر لگا کر ہربنس پورہ پل سے گزرا

تقریب ِ جشن  عید میلاد النبی ﷺ میں  ملک وحید کی شرکت 

 ارباز خان : غازی آباد ،جشن عیدمیلادالنبی ﷺکی مناسبت سےتقریب ہوئی 
ایم پی اےو پارلیمانی سیکرٹری برائے خوراک ملک وحید کی خصوصی شرکت کی ۔تقریب کااہتمام بزم تحفظ ناموس رسالت کی جانب سے کیا گیا
ایم پی اےملک وحید نے تحفظ ناموس رسالت کے عہدیداران کی دست برداری بھی کی

 زیارات مقدسہ،غلاف کعبہ اور ریاض الجنہ کے قالین کی زیارت

 فاطمہ بتول : شہر بھرمیں عید میلادالنبیﷺانتہائی جوش سے جذبہ سے منایا گیا
باغبان پورہ میں زیارات مقدسہ،غلاف کعبہ اور ریاض الجنہ کے قالین کی زیارت کرائی گئی،غلاف کعبہ کی سلائی والی سونےکی تاراورسوئی بھی زیارت میں پیش کی گئی
غلاف کعبہ پرلگانے والی خوشبو،خانہ کعبہ کاصفائی والاکپڑا ، صفائی والی ڈوری زیارت کیلئےپیش کی گئی ۔

د،گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں محفل میلاد

 رومیل  الیاس : سمن آباد،گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں محفل میلاد منائی گئی ۔
محفل میلاد میں اساتذہ کرام اور طالبات کی کثیر تعداد شریک ہوئی،حافظہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد ہ پروین کی محفل میلاد میں بطور مہمان خصوصی ،پرنسپل پروفیسرڈاکٹرشاہین کرامت علی،وائس پرنسپل وجیہہ مریم  نے بھی شرکت کی ۔ 

جشنِ عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے لنگر کا انتظام

اقصی سجاد: 12ربیع الاول کی مناسبت سے شہر بھر میں لنگر و جلوس کا سلسلہ جاری رہا ۔ 
سکندر بلاک اقبال ٹاون میں جشنِ عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے لنگر کا انتظام  کیا گیا ۔ علاقہ بھر سے مکینوں نے کثیر تعداد نے  شرکت کی۔

 جشن عید میلاد النبی ﷺپربچوں نے  پہاڑیاں سجا لیں

ثمرہ فاطمہ : جشن عید میلاد النبی ﷺپربچوں کاجوش و جذبہ بھی دیدنی تھا ۔ 
بچوں نےبڑوں کے ساتھ مل کر گلیوں میں پہاڑیاں سجا لیں،حضرت علی ؓکی تلواریں بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ بچوں نے لکڑی کے برادے مین مختلف رنگ ملا کر سرزمینِ مکہ کے خوبصورت لینڈ سکیپ بنائے۔ انہوں نے ان لینڈ سکیپس میں اپنے اپنے تخئیل کے مچابق سجاوٹ کی۔ بچوں نے ان پہاڑیوں میں  فواروں کے ساتھ ساتھ مختلف کھلونوں سے بھی  سجاوٹ کی۔

آئی ای پی انجینئرز ٹاؤن میں ریلی

ارباز خان : جشن عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سےآئی ای پی انجینئرز ٹاؤن میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت ایم پی اے ملک شہباز علی کھوکھر نے کی
انعام اللہ چودھری ، ملک سہیل اصغر کھوکھرسمیت دیگر  نے شرکت کی ۔ 

جامع مسجد غوثیہ مدرسہ انوار مدینہ میں جلوس

 مائدہ وحید ۔ جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے حوالےسے جامع مسجد غوثیہ مدرسہ انوار مدینہ میں جلوس نکالا گیا ۔ 
جلوس میں پیر سید احمد رضا شاہ،مولانا احمد رضا قادری ودیگر  نے شرکت کی ۔ جلوس اپنےمقررہ راستوں سےہوتاہواعائشہ ڈگری کالج پہنچ کراہتمام پذیر ہوا،جلوس کے مقررہ راستوں پردودھ کی سبیل کا اہتمام بھی کیا گیاجلوس کے اختتام پہ وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا

مرکزی جلوس شاد باغ گول گراؤنڈ سےدربار حضرت میراں حسین سنجانی  تک نکالا گیا ۔ 

 بسام سلطان : عید میلاد النبی ﷺکی  مناسبت سے شہر میں جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ 
عید میلاد النبی ﷺکا مرکزی جلوس شاد باغ گول گراؤنڈ سے برآمد ہوا۔ جلوس مقررہ راستوں سےہو کر دربار حضرت میراں حسین سنجانی پر اختتام پذیر ہوا
جلوس روٹس پر جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام،ننھے بچوں نے ہدیہ نعت پیش کیاجلوس میں ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری ، نعیم اختر نعیمی،مولانا لیاقت علی صدیقی،پیرزادہ سید حامد ، چوہدری محمد شعبان سمیت عاشقان رسول ﷺکی کثیر تعداد  نے شرکت کی ۔ 

 ایڈووکیٹ وقار اکرم کے زیر اہتمام لنگر تقسیم

اقصی سجاد: شہربھرمیں جشن عیدمیلادالنبی ﷺکی مناسبت سےلنگرتقسیم کرنےکاسلسلہ جاری رہا ۔
فیصل ٹاؤن ڈی بلاک میں ایڈووکیٹ وقار اکرم کے زیر اہتمام لنگر تقسیم کیا گیاعلاقہ بھر سے مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیلنگر تقسیم کرنے سے پہلے امت مسلمہ کیلئے دعا خیر کی گئی
ایڈووکیٹ وقار  نے کہا 12ربیع الاوّل کی مناسبت سے ہر سال وسیع لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے،عید میلاد النبی ﷺ کا دن لوگوں میں خوشیاں تقسیم کرنے کا دن ہے۔

 نوری بلڈنگ چوک پر محفل میلاد ﷺ

 عثما ن خادم :جشن عیدمیلادالنبیﷺکی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد ہوا ۔
نوری بلڈنگ چوک پر محفل میلاد ﷺ کاانعقاد ہوا ۔محفل میلادکےموقع پرمہمانوں کی دستاربندی  کی گئی ۔

 جامعہ مسجد نور الہدی سے عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے ریلی 

سعید احمد :  جشن عید میلاد النبیﷺ عقیدت و احترام سےمنایا گیا ۔ 
علامہ اقبال ٹاؤن جامعہ مسجد نور الہدی سے عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد ہوا۔ جامعہ مسجد الہدی سے عمر بلاک قادری ہاؤس تک ریلی نکالی گئی
ریلی کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی ملک خالد کھوکھر نے کی سیکرٹری انفارمیشن انجمن تاجران لاہور حافظ شیخ علاؤالدین نے ریلی کا استقبال کیا۔صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ، شیخ فیاض الدین قادری کی شرکت ہوئی ۔ محفل میلادالنبیﷺ میں علی افضل سمیت دیگر تاجران شریک ہوئے ۔ ریلی میں اہل علاقہ اور عاشقان رسول کی بڑی تعداد میں شرکت ہوئے ۔

 دسترخوان ِولادت نبی ﷺ کا اہتمام 

 اسوہ فاطمہ : قلعہ گجر سنگھ مین بازار کی مسجد میں عوام الناس کیلئےسبیل اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ۔ 
دودھ کی سبیل لگائی گئی، پٹھورے ،پوڑیاں ،کچوریاں ،جلیبیاں بھی تقسیم کی گئیں۔عوام کی بڑی تعداد لنگر سے مستفید ہونے کیلئے پہنچی،ہر خاص و عام نے دسترخوان پر ولادت نبی ﷺ کی خوشی میں لنگر کا لطف اٹھایا

جی ایل ایس سکول میں عید میلادالنبیﷺ کی خصوصی محفل میلاد
 رومیل الیاس : مزنگ، جی ایل ایس سکول میں عید میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں خصوصی محفل میلاد کا اہتما م کیا گیا ۔ 
ڈائریکٹر جی ایل ایس سکولز محمد نوید شہزاد کی بطور مہمان خصوصی ، پرنسپل آمنہ اعجاز سمیت اساتذہ اور طلباو طالبات کی کثیر تعداد شریک ہوئی
طلباو طالبات نے شاندار انداز میں بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت پیش کیاڈائریکٹر محمد نوید شہزاد نے بہترین کارکردگی کے حامل طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ پرنسپل آمنہ اعجاز نے کہا کہ محفل کے انعقاد کا مقصد بچوں کو سیرت النبیﷺ سے آگاہی دینا ہے۔

وزیر خوراک بلال یاسین کی محفل میلاد میں  شرکت

کلیم  اختر : صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی معروف تاجر و لیگی رہنما باؤبشیر کے گھر آمد ہوئی ۔
وزیر خوراک بلال یاسین  نے محفل میلاد میں بھی شرکت کی، انہوں نے کہا نبی کریم ﷺ کی ولادت با سعادت کائنات میں تبدیلی کا پیش خیمہ تھی، لاہور ڈویژن میں 300 سے زائد محافل، جلوسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا  گہا ْ پنجاب بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

جماعت اہلسنت واپڈٹاؤن   نے جلوس نکالا 

 ثمرہ فاطمہ : جشن عید میلادالنبیﷺپر جماعت اہلسنت واپڈٹاؤن کی جانب سے جلوس نکالاگیا۔
جلواس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد جی تھری واپڈ ٹاؤن پہنچ کراختتام پذیر ہواجلوس میں میاں اشتیاق احمد،چودھری شاہدسندھو،چودھری شبیر وڑائچ میاں توصیف،لالا پیرذوالفقار سمیت عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی جلوس میں شامل علماء کرام نے آپ ﷺکی سیرت پر بھی روشنی ڈالی،جلوس کے راستے میں جگہ جگہ سبیلوں اور لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔


جماعت اہلسنت والجماعت گلبرگ کینٹ نے جلوس کا اہتما م کیا 

 حسن  علی : جماعت اہلسنت والجماعت گلبرگ کینٹ کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول کا جلوس برآمد کیا ۔ 
12ربیع الاول کا جلوس 7اپ پھاٹک سے برآمد ہوا ۔ جلوس مین مارکیٹ گلبرگ کی مین مسجد سیدہ فاطمتہ الزہرا میں اختتام پذیر ہو ا۔
مفتی عاشق حسین ،قاری زاوار بہادر ، مفتی سلیمان قادری،پیر منور شاہ ،مولانہ عمر نقشبندی ،عابد شعیب قادری سمیت دیگر  نے شرکت کی ۔ 



مزیدخبریں