افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

17 Sep, 2024 | 10:21 PM

سٹی 42: افغان ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ دینے کے لیے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا ،  تھوڑی دیر میں افغان ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ دیا جائے گا ،

 پشاور میں ایک تقریب کے دوران افغان قونصل جنرل کے قومی ترانے کی بد احترامی پر میڈیا سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے سخت  ردعمل  دیا۔ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا میزبان ملک کے قومی ترانے کی بد احترامی سفارتی اصولوں کے خلاف ہے,افغانستان کے قونصل جنرل کا یہ عمل قابل مذمت ہے,ہم کابل اور اسلام آباد دونوں میں افغان حکام کو اپنا سخت احتجاج پہنچا رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے  افغان  ناظم  الامور کو احتجاجی مراسلہ دینے کے لیے  دفتر خارجہ طلب کرلیا ہے 

ذرائع نے یہ بھی  تصدیق کی ہے کہ آج قومی ترانے کی بےادبی کرنے والے افغان عہدے دار کی دستاویزات مکمل نہیں ہیں۔محب اللہ شاکر کے پاس نہ افغانی پاسپورٹ ہے اور نہ ہی کوئی دوسرا دستاویز ہے ۔پی او آر کارڈ پر یہ اور اس کا خاندان 2015 میں یو این ایچ سی آر سے ڈالر اور راشن لیکر افغانستان واپس جا چکے تھے ۔پی او آر کارڈ کب کے ایکپسائر ہوچکے ہیں اور یکم ستمبر سے اس سمیت تمام افغان مہاجرین غیر قانونی قیام پزیر ہیں کیونکہ ان کووزارت داخلہ کی جانب سے مزید توسیع نہیں دی گئی

مزیدخبریں