خواجہ آصف پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں ؛ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

17 Sep, 2024 | 08:35 PM

سٹی 42 : پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مجوزہ آئینی ترمیم  کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کو جواب دے دیا 

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ خواجہ آصف پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں، ان کے ساتھ آئینی ترمیم سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی اور نہ ہی پاکستان تحریک انصاف آئینی ترمیم سے متعلق رضامندہوئی،پاکستان تحریک انصاف نے دسمبر تک رضا مندی سے متعلق کوئی گفتگو نہیں کی۔ 

انھوں نے کہا پی ٹی آئی  نے کسی بھی آئینی ترمیم پر ساتھ دینے کا نہیں کہا بلکہ حکومت سے ڈرافٹ یا ورکنگ پیپر مانگا ہے  تاکہ مکمل تفصیلات تو سامنے آئیں ۔ہم نے کسی تجویز یا پیکج پر ساتھ دینے کا نہیں کہا، حکومت سے مطالبہ کیا کہ پہلے ترمیم کا مسودہ تو دکھائیں،جب مسودہ، تجویز یا پیکج دکھایا نہیں گیا تو رضامندی کی بات درست نہیں۔ 

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دعوٰی کیا تھا کہ پی ٹی آئی  آئینی ترامیم پر راضی ہے،ان کا کہنا تھاکہ حکومت کی مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ اب راز نہیں رہا، ہر لیڈر کے پاس ہے،پی ٹی آئی بھی آئینی ترامیم پر راضی ہے مگر وہ دسمبر تک کا وقت مانگ رہی ہے۔

مزیدخبریں