شام میں بھی حزب اللہ کارکنوں کے ہاتھوں میں موجود پیجر پھٹنے کے واقعات

17 Sep, 2024 | 08:20 PM

سٹی42:  لبنان کے بعد شام میں بھی حزب اللہ کے ارکان کو ان کے ساتھ موجود مواصلاتی ڈیوائس پیجر میں دھماکوں کے بعد زخمی حالت میں ہسپتالوں میں پہنچائے جانے کی خبریں آئی ہیں۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ شام میں حزب اللہ کے متعدد  ارکان پیجر ریڈیو دھماکے میں زخمی ہو گئے۔
شام کی حزبِ اختلاف سے وابستہ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ لبنانی حزب اللہ کے متعدد ارکان  پیجر دھماکوں مین زخمی ہو کر دمشق کے اسپتالوں میں پہنچ گئے جب وہ ریڈیو ڈیوائسز پھٹنے کے بعد پہنچ گئے. 

آبزرویٹری کے مطابق دمشق کے علاقے کفر سوسہ کے قریب  سڑک پر سفر کرتی ہوئی کار میں  بھی  پیجر  واکی ٹاکی پھٹ گئی ۔اس واقعہ مین کئی افراد زخمی ہوئے۔

مزیدخبریں