بیروت میں سینکڑوں پیجر سائبر حملے میں پھٹ گئے، حزب اللہ کے9کارکن ہلاک، 2700 زخمی

17 Sep, 2024 | 08:12 PM

سٹی42:   لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے پیجر ڈیوائسز کے لاتعداد  دھماکوں میں حزب اللہ سے متعلق  کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے،2750 افراد زخمی ہو گئے جن مین سے 200 سے زیادہ کی حالت تشویش ناک ہے۔ ابتدا میں  پیجر حملوں میں ایک ہزار افراد کے  زخمی ہونے کی ابتدائی اطلاعات موصول ہوئیں، اب ہسپتالوں مین پہنچنے والے زخمیوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے  2750 ہو چکی ہے۔  پیجر حملے میں  ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوگئے۔ 

ایرانی میڈیا کی جانب سے بیروت میں ایرانی سفیر  مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق  بیروت میں تہران کے سفیر مجتبیٰ امانی زخمی ہوئے اور ان کو طبی امداد کیلئے بیروت کے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایرانی سفارت خانے کے مزید 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ارکان کے پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے ہوئے جس جس کے نتیجے میں ابھی تک ڈھائی ہزار افراد زخمی ہوئے جبکہ 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،ہنگامی صورتحال برپا ہونے کے باعث ہسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں، لبنانی وزارت صحت کے مطابق  200 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ انھوں نے عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل بھی کی ہے۔

ایرانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ لبنان اور  شام میں بڑا سائبر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں پیجر دھماکے سے پھٹ گئے اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔ 
ایران کی جانب سے فوری طور کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق  لبنان کے مخلتف علاقوں میں حزب اللہ ارکان کے ساتھ ہر وقت موجود رہنے والے مواصلاتی آلے  پیجر میں ایک ساتھ دھماکے ہوئے۔ رابطوں کے لیے محفوظ سمجھی جانے والی   پیجر ڈیوائسز   میں دھماکوں   سے  حزب اللہ کے کئی ارکان زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور اسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

لبنانی وزارت صحت کی جانب سے عوام سے زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دینےکی اپیل کی گئی ہے۔

حزب اللہ کے ایک عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیجر میں دھماکا ہونا موجودہ جنگ کے دوران سکیورٹی کی بڑی ناکامی ہے۔

اوپر فوٹو میں لبنانی فوج کے جوانوں نے دھماکوں کے بعد بیروت کے ایک جنوبی مضافاتی علاقے کا ایک داخلی راستہ بند کر دیا ہے۔  (فوٹو بذریعہ گوگل)

مزیدخبریں