سٹی42: آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے پہلی قسط کی منظوری کا قوی امکان واضح ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر توسیعی فنڈ سہولت پروگرام پر پاکستان کا نام آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ شیڈول میں آگیا ہے۔آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ 25 ستمبر کو توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کا جائزہ لے گا.
توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے پہلی قسط کی منظوری کا روشن امکان ہے۔پروگرام کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو 37 ماہ میں 7 ارب ڈالر قرض دے گا۔