ویب ڈیسک: کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی
ترجمان ریلوے کے مطابق پشاور کے قریب واپڈا کالونی کے گیٹ نمبر 143 کے پاس پھاٹک پر ریل لائن کا ٹکڑا ٹوٹ چکا تھا ۔ پھاٹک پر ڈیوٹی کرنے والے گیٹ مین عیسیٰ خان نے بروقت متعلقہ اسٹیشن ماسڑ کو صورتحال سے آگاہ کردیا ۔ اے ایس ایم نےکنٹرول آفس پشاور کو اس حوالے سے مطلع کیا۔ اور کنٹرول آفس پشاور نےکراچی سے پشاور آنے والی ٹرین کے ڈرائیور سےرابطہ کرکے ٹرین کی رفتار کم کروا دی تاکہ ٹوٹے ہوئے ٹکرے پر ٹرین کو بڑے حادثے سےبچایا جاسکے ۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین کو حادثے سے بچانے والےگیٹ مین عیسی ٰ خان کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور نے نقد انعام دیا ہے۔