پانچ اعشاریہ ایک شدت کا شدیدزلزلہ، مکان لرزنے لگے

17 Sep, 2024 | 07:00 PM

سٹی42: پانچ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا۔  زلزلہ کے مرکز کیقریبی آبادیوں میں گھر دس سیکنڈ تک  لرزتے رہے۔

مڈلینڈ-اوڈیسا میٹروپولیٹن علاقے کے قریب 5.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس نے شمالی ٹیکساس کے کچھ حصوں کو  کچھ دیر کے لئے ہلا کر رکھ دیا۔

یو ایس جیولوجیکل سروے نے اطلاع دی ہے کہ زلزلہ مارٹن کاؤنٹی میں شام 7 بجکر 49 منٹ پر آیا، یہ جگہ ایکرلی، ٹیکساس سے تقریباً 21 میل جنوب مغرب میں ہے۔

یو ایس جی ایس نے ابتدائی طور پر چار سے آٹھ کلومیٹر  کی گہرائی کے ساتھ زلزلے کی شدت 4.8 بتائی تھی۔ بعد میں اس نے 8.4 کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ شدت کو 5.1 کر دیا۔

لببک ایولانچ جرنل کے مطابق پیر کو آنے والا یہ زلزلہ ٹیکساس کی تاریخ کا ساتواں طاقتور ترین زلزلہ تھا۔

لیمسا کے رہائشیوں نے بتایا کہ جب زلزلہ آیا تو ان کے گھر پانچ سے 10 سیکنڈ تک لرزتے رہے۔ ڈلاس-فورٹ ورتھ میٹروپلیکس کے رہائشیوں نے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کی اطلاع دی۔

یو ایس نیشنل ویدر سروس، مڈلینڈ، ٹیکساس نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ اس کے اہلکاروں نے اپنے دفتر میں زلزلہ محسوس کیا۔

ارٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے  بتایا کہ انہیں کسی ساختی نقصان یا چوٹ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزیدخبریں