افغان  سفارتکاروں  کی پاکستان کے قومی ترانہ کےساتھ بدتمیزی

17 Sep, 2024 | 06:44 PM

سٹی 42:افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی بدتہذیبی اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی  پر پاکستانیوں میں غصے کی  لہر دوڑ گئی ۔

افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں  کو وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور  نے آج رحمت العالمین کانفرنس پر پشاور میں دعوت دی ۔افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے اور سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑاتے ہُوئے دھٹائی  اور بے شرمی کے ساتھ اپنی سیٹوں پر بیٹھے رہے-قومی ترانے کا احترام نہ کر کے افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر نے  سفارتی پروٹوکول  کی خلاف ورزی کی اور سفارتی اعلان کیا ہے کہ افغانستان کو پاکستان اور پاکستانی قوم کا کوئی احترام نہیں ہے ۔ 

یہ غیر معمولی واقع ہے  اور سفارتی آداب کے بالکل برخلاف ہے، کسی مہذب معاشرے میں ایسی حرکت خلاف تہذیب ہوتی ہے ۔ اس واقعہ پر پاکستانیوں میں غم  و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔انہوں نے  افغان کونسل کو واپس بجھوانے  کا مطالبہ کردیا

  ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شخص کو ناپسندیدہ شخص قرار دیکر پاکستان سے بھیجا جائے،افغان کونسل جنرل کو دعوت دینے والی خیبرپختونخوا حکومت پر بھی سوال اٹھتا ہے کہ کیا انہیں پاکستان کی عزت اور سفارتی آداب  کا کوئی خیال نہیں ہے، محکمہ خارجہ کو اس واقع کا نوٹس لینا چاہیے اور سفارت کاری اصولوں کی خلاف ورزی پر ڈیمارش دینا چاہیے، 

مزیدخبریں