ویب ڈیسک: گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں کو منشیات سے آزاد کرنے کا فیصلہ کرتےہوئے تمام سٹوڈنٹس اور فیکلٹی کےٹیسٹ کروانے کا اعلان کردیا
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہےکہ جامعات کو ڈرگ فری بنانے کے لیے طلبا اور فیکلٹی کے ٹیسٹ کروانے جا رہے ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بتایا کہ 25 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلرز کام نہیں کر رہے، نگران دور میں عدالتوں نے وائس چانسلرز کی تعیناتیاں روک دی تھیں، وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی نے انٹرویوز مکمل کرلیے ہیں، چند روز میں تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز لگا دیے جائیں گے۔
گورنر پنجاب نے کہا یونیورسٹیز میں ڈرگز ، ہراسمنٹ اور کرپشن کی بہت شکایات موصول ہو رہی ہیں اس لیے فیصلہ کیا ہے کہ یونیورسٹیز کو ڈرگ فری بنانے کے لیے طلبا اور فیکلٹی کے ٹیسٹ کروائے جائیں ہراسمنٹ کے خاتمے کے لیے اب یونیورسٹی کے باہرکارڈ چیک کیے جائیں گے تاکہ غیر متعلقہ افراد یونیورسٹی کی حدود میں نہ جائیں ۔اور طلبا کے مسائل حل کروانےکے لیے خود یونیورسٹیوں کے دورے کروں گا۔