آئی سی سی وفد کی چوتھی مرتبہ پاکستان آمد

17 Sep, 2024 | 05:38 PM

 وسیم احمد: آئی سی سی کا وفد چار روزہ دورے پر آج رات پاکستان پہنچےگا۔ وفد نیشنل بنک اسٹیڈیم کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لے گا۔
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کا وفد آج رات کراچی پہنچے گا۔ وفد نیشنل بینک سٹیڈیم کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔ وفد کے ارکان ٹریننگ ونیوز دیکھیں گے، ہوٹل مینجمنٹ اور سکیورٹی حکام سے بھی ملیں گے۔

دوسرے مرحلے میں وفد اسلام آباد اور لاہور کا بھی دورہ کرے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی انتظامات دیکھنے کیلئے یہ آئی سی سی کا چوتھا وفد ہو گا

مزیدخبریں