پی آئی اے کی فلائٹ راستہ بھول کر پشاور کی بجائے کراچی کیوں گئی؟ حقائق سامنے آ گئے

17 Sep, 2024 | 04:47 PM

سٹی42: پشاور جانے والی فلائٹ کو "غلطی سے" کراچی کے جانے کی سوشل میڈیا پر وائرل "خبر" افواہ نکلی۔ دبئی سے پشاور ضانے والی فلائٹ کر پشاور کی بجائے کراچی لے جایا ضرور گیا لیکن یہ غلطی نہیں بلکہ طے شدہ ڈائی ورشن تھی جس کا سبب جہاز میں ٹیکنیکل خرابی تھا۔ 
سوشل پلیٹ فامرز پر پاکستانی یوزرز  نے کل ایک ویڈیو  تواتر کے ساتھ پوسٹ کر کے اسے وائرل کر دیا جس کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ ’پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا پائلٹ پشاور جانے والی فلائٹ کو غلطی سے کراچی لے آیا۔‘ 
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو  کو لے کر یوزرز نے اندھا دھند پی آئی اے پر تنقید کرنا شروع کر دی اور دیکھتے ہی دیکھتے اسے نا اہل ترین ائیر لائن کا سرٹیفیکیٹ دے ڈالا گیا۔ فلائٹ کے "غلطی سے پشاور کی بجائے کراچی پہنچ جانے" کے حوالے سے بہت سے یوزرز نے مزاحیہ اور استہزایہ مواد بھی شئیر کیا، تاہم ہر طرح کی پوسٹوں مین ایک نکتہ مشترک تھا کہ پی آئی اے کی فلائٹ "غلطی سے"  ہزاروں کلومیٹر دور دوسے ائیرپورٹ چلی گئی.
لیکن کیا واقعی پی آئی اے کی یہ فلائٹ ’غلطی‘ سے اپنی اصل منزل کی بجائے کہیں اور لینڈ کر گئی تھی؟ معمولی تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ ایسی کوئی غلطی ہوئی ہی نہیں جس کا سوشل پلیٹ فارمز پر چرچا ہے۔ دراصل فلائٹ کے دوران جہاز میں ٹیکنیکل خرابی سامنے آئی تھی جس کے بعد طے شدہ طریقہ کار اور سیفٹی مینوئلز کے مطابق جہاز کو قریب ترین ائیرپورٹ یعنی کراچی اتارا گیا۔ کراچی اس لئے بھی کہ کراچی ہی پی آئی اے کا انجینئیرنگ کا مرکز ہے جہاں جہازوں مین مشکل تکنیکی نقائص اور مسائل کا علاج کرنا ممکن ہوتا ہے۔ 
پی آئی اے پبلک افیئرز کے جنرل مینیجر عبداللہ حفیظ نے بتایا کہ ’پی کے 248 دبئی تا پشاور جا رہی تھی مگر دوران پرواز ایک تکنیکی نقص کی وجہ سے جہاز کا رخ کراچی کی جانب موڑا گیا جو پی ائی اے کا انجینئرنگ ہب ہے۔‘
انھوں نے بتایا کہ ’جہاز کو تبدیل کر دیا گیا اور تین گھنٹے کے اندر اندر تمام مسافر کراچی سے پشاور روانہ ہو گئے۔‘
 پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے کہا کہ ’جدید ایوی ایشن کے زمانے میں غلطی سے کہیں لینڈ کرنے کی کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔‘

وائرل کی گئی ویڈیو میں کیا ہے؟
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہایک  جہاز بظاہر لینڈ کر چکا ہے اور مسافر جہاز کے عملے سے تکرار کر رہے ہیں۔
اس دوران کچھ  بے چین مسافروں کو اپنی نشستوں پر کھڑے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔  اونچی آواز میں ایک شخص قومی ایئر لانئز کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھتا ہے کہ ’پشاور کی فلائٹ کو کراچی میں لینڈ کر دیا، یہ کہاں کا انصاف ہے۔‘  وہ شخص کچھ ایسے الفاظ بھی استعمال کرتا ہے، جن کو یہاں تحریر نہیں کیا جا سکتا۔
اس دوران جہاز کا عملہ اور بظاہر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکار مسافروں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


’ہمارے لائق کوئی اور خدمت!‘
 جب یہ ویڈیو   ایکس(ٹویٹر) پر پھیلی یوزرز نے بیشتر اوقات کی طرح اس کی حقیقت جانے بغیر یہ سمجھ کر اس ویڈیو کو شیئر کرنا شروع کر دیا کہ پی آئی اے کا پائلٹ پشاور جانے والی فلائٹ کو ’غلطی‘ سے کراچی لے آیا۔
ڈاکٹر نعیم نامی ایک صارف نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پی آئی اے کا پائلٹ پشاور جانے والی فلائٹ کو غلطی سے کراچی لے آیا۔ ہور کوئی خدمت ساڈے لائق!  یعنی ’ہمارے لائق کوئی اور خدمت ہے تو بتایئے‘۔

مزیدخبریں