سٹی42: رکن آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین لاہور سے لاپتہ ہوگئے،بیگم صباء دیوان کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق صباء دیوان ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ میرے شوہر غلام محی الدین دیوان آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں، میرے شوہر کو گزشتہ رات اغواء کر لیا گیا ہے ،دیوان صاحب اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں اور کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہیں۔
صباء دیوان کا کہناتھا کہ ابھی تک میرے شوہر کا پتہ نہیں چل رہا کہ کہاں ہیں مگر میں قوم کو بتانا چاہتی ہوں کہ ہم گھبرانے والے نہیں،ہم ایسی حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
اہلخانہ کا دعوٰی ہے کہ غلام محی الدین دیوان کو گزشتہ رات مینار پاکستان پر تحریک منہاج القرآن کی میلاد کانفرنس سے واپسی پر نامعلوم افراد نے اغواء کیا گیا۔