عید میلادالنبیﷺ، قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی معافی کا ا علان،27 رہا

17 Sep, 2024 | 03:00 PM

عابد چودھری: عید میلادالنبیﷺ، صدر پاکستان کا قیدیوں کی سزا میں 90دن کی معافی کا ا علان،پنجاب بھر کی جیلوں سے 1669 قیدیوں کی سزا میں کمی ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور سمیت صوبہ بھر سے27 قیدیوں کو رہا کیا گیا،سنٹرل جیل لاہور میں 121 قیدیوں کو فائدہ پہنچا ،1 قیدی کو رہا کیا گیا،ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں 26 قیدیوں کو فائدہ پہنچا ،1 قیدی کو رہا کیا گیا۔
قیدیوں کوسزا میں چھوٹ آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت دی گئی،صدر پاکستان کی جانب سے سزا میں چھوٹ کا اطلاق تمام قیدیوں پر ہوا،زنا،دہشت گردی ،ڈکیتی ،ریاست مخالف سرگرمیوں کے قیدیوں کی سزا میں کمی نہیں ہوگی۔
مالی غبن ،خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں پر بھی سزا میں چھوٹ کا اطلاق نہیں ہوگا،65سال یا زائد عمر کے قیدی جو سزا کا 1/3حصہ کاٹ چکے ان پر سزا کی چھوٹ کا اطلاق ہوگا۔
65سال یا زائد عمر کی خواتین قیدی جو سزا کا 1/3حصہ کاٹ چکی ہیں ان پر سزا کی چھوٹ کا اطلاق ہوگا،ایسی خواتین قیدی جن کے ہمراہ بچے موجود ہیں ، ان پر بھی سزا میں چھوٹ کا اطلاق ہوا،ایسے نابالغ قیدی جن کی عمر 18سال سے کم ہے ان پر بھی سزا میں چھوٹ کا اطلاق ہوگیا۔

مزیدخبریں