راودلشاد: ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کا فیصلہ,وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا فوری اطلاق کیا جائے گا۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرایوں میں کمی کوہرصورت یقینی بنایا،مریم نواز کرایوں میں کمی کی تمام صورتحال کو خود مانیٹر کر رہی ہیں،تمام بس اڈوں پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کرایوں کا شیڈول خود چیک کر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔