سٹی42 : صوفی بزرگ حضرت شاہ محمد غوث کاعرس،سجادہ نشین سید حسن بادشاہ، خطیب نصیراحمد، سلیمان حسین سلطانی اورحافظ عثمان نے مزار کو غسل دیا۔عقیدت مندوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
صوفی بزرگ حضرت شاہ محمدغوث ؒکے سالانہ عرس کے موقع پرمزار کوعرق گلاب سےغسل دیا گیا۔غسل سجادہ نشین سید حسن بادشاہ، خطیب نصیراحمد، سلیمان حسین سلطانی اورحافظ عثمان نے دیا۔تقریب میں زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی نے شرکت کی۔اس موقع پرفاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ملکی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔عرس کےموقع پر لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
صوفی بزرگ حضرت شاہ محمد غوث کاعرس ، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں شرکت
17 Sep, 2024 | 01:18 PM