آئی جی پنجاب نےمزید 24لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے

17 Sep, 2024 | 01:08 PM

Ansa Awais

علی ساہی : آئی جی پنجاب فرض کی راہ میں زخمی بہادر جوانوں کے علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں۔
آئی جی پنجاب نے پولیس مقابلوں میں زخمی غازی جانبازوں کے علاج کیلئے 24لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے۔ترجمان پولیس کے مطابق زخمی انسپکٹر شاہد اقبال کو میجر سرجری کیلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے،زخمی کانسٹیبل محمد ارسلان رضا کو طبی اخراجات کیلئے 5 لاکھ روپے جاری،جبکہ زخمی کانسٹیبل جاوید حسین کو علاج معالجے کیلئے 4 لاکھ روپے دئیے گئے،زخمی اے ایس آئی محمد عمران کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے 3لاکھ روپے جاری،زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد اکمل کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے،زخمی کانسٹیبل شہباز احمد کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ 
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ فنڈز پنجاب پولیس ویلفیئر برانچ کی مکمل سکروٹنی کے بعد جاری کئے گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پولیس فورس کے جانباز غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے، سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں غازی افسران و اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں