ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاوید بٹ کا قتل امیرمعصب کے کہنے پر کیا، شوٹرز کا سنسنی خیز بیان

جاوید بٹ کا قتل امیرمعصب کے کہنے پر کیا، شوٹرز کا سنسنی خیز بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابدچوہدری: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں گرفتارملزمان کے سنسنی خیزانکشافات، شوٹرزنےبتایاکہ ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیرمعصب کے کہنے پرقتل کیا، 5 لا کھ روپے اور2 گھروں کے عوض معاملہ طے پایا.

پولیس کے مطابق شوٹرزکا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت قتل سے قبل امیر معصب بیرون ملک فرار ہوگیا، دونوں شوٹر اظہر اور الیاس امیر معصب سے رابطے میں تھے، امیر معصب کے سابق ملازم عارف نے دونوں شوٹرز کی ملاقات کروائی ، پتوکی کا رہائشی عارف تاحال گرفتار نہیں ہو سکا.

پولیس ذرائع کے مطابق امیر معصب منصوبہ بندی کے تحت جاوید بٹ کی قتل سے چھ روز قبل بیرون ملک فرار ہوا ، قتل میں ملوث دونوں شوٹرز قتل سے پہلے اور بعد میں بھی امیر معصب سے رابطے میں رہے۔