عیدمیلادالنبی کے موقع پر قیدیوں کے لئے اچھی خبر

17 Sep, 2024 | 12:50 PM

Ansa Awais

علی ساہی : عیدمیلادالنبی کے موقع پر قیدیوں کے لئے اچھی خبرآئی جی جیل نے تمام جیلوں میں خصوصی کھانے فراہم کرنے کاحکم دے دیا۔
مینیو میں تمام جیلوں میں ناشتے پراٹھا حلوا اور چائے فراہم کیا جائےگا۔دوپہر کے کھانے میں بریانی رائتہ اور زردہ دیا جائے گا۔شام کے کھانے میں چکن کی روٹی ، سویاں اور کشمیری چائے دی جائے گی۔
آئی جی جیل کے حکم کے مطابق تمام جیلوں میں خصوصی کھانوں کا مینیو فراہمی کامراسلہ جاری کردیا گیا۔
آئی جی جیل نے تمام جیلوں میں میلاد النبی شایان وشان سے منانے کے احکامات جاری کردیئے۔

مزیدخبریں