اداکارہ عائزہ خان کی سرخ لباس میں دلکش ادائیں، نیا لقب مل گیا

17 Sep, 2024 | 12:19 PM

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، انکی مقبولیت کا انداز انسٹاگرام پر ان کے ملین فالوورز سے لگایا جاسکتا ہے، ان دنوں اداکارہ لندن ایک تقریب میں شرکت کے لئے گئی ہوئی ہیں، سوشل میڈیاپر عائزہ کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کچھ تصاویر میں انہیں سرخ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے،مداحوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو اس ڈریس میں دیکھا تو انہیں ’ ریڈ بیوٹی ‘ کا لقب دے دیا۔

عائزہ خان ساتھی اداکاراؤں کبریٰ خان اور سارہ خان کے ہمراہ لندن میں  ایک فنڈ ریزنگ پروگرام میں شریک ہوئیں، سرخ لباس میں ملبوس عائزہ خان اس تقریب میں ناز و انداز سے چلتی پہنچیں تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ 

عائزہ خان کا یہ کسٹمائز جوڑا کلاتھنگ برانڈ ’مریم دیوان‘ نے تیار کیا ، عائزہ کی اسٹائلسٹ ’انیلا مرتضیٰ‘ تھیں جبکہ اس لُک کو بہتر سے بہترین بننے کے لیے ’مہوش الماس‘ نے اپنی میک اپ کی اسکِلس کا بھرپور استعمال کیا۔

  اداکارہ کے اس شاندار لُک کو کیمرے میں قید کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ معروف فوٹوگرافر شکیل بن افضل تھے۔

پاکستان سے جلد ہی دوبارہ  واپس لندن جانے پر   عائزہ خان کا کہنا تھا کہ ’ایک بار پھر واپس آکر بہت اچھا لگا،  آپ لوگوں کا میرے دل میں ہمیشہ ایک خاص مقام رہے گا۔‘

  عائزہ خان کا یہ لُک سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بھی تعریفی تبصروں سے بھر چکا ہے۔

مزیدخبریں