پنجاب حکومت نے 15لاکھ روپے قرض لینے والوں کو خوشخبری سنا دی

17 Sep, 2024 | 11:30 AM

راودلشاد: وزیر اعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 15واں اجلاس، جس میں اہم فیصلے کئے گئے، تین میگاپراجیکٹس اپنی چھت،،اپناگھر،چیف منسٹر گرین ٹریکٹر کی منظوری،اجلاس میں چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں غیر قانونی اسلحہ اورپتنگ بازی پر سزائیں اورجرمانہ بڑھا دیاگیا،پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹرمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کیلئے ایم ڈی کیٹ پالیسی کی منظوری،صوبے کی پہلی پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی،پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپر اورشناختی کارڈ کی کاپی پرہاؤسنگ لون جاری ہوگا۔
15لاکھ روپے قرض لینے والے کو 9سال میں 14ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی،لوننگ سکیم ریوالونگ فنڈ میں تبدیل،عوام سے کوئی اضافی چارجزنہیں لیے جائیں گے،کابینہ نے اپنی چھت ،، اپنا گھر پراجیکٹ کے یونیفارم فرنٹ ڈیزائن کی منظوری دیدی۔
پنجاب میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت9500ٹریکٹر دینے کی منظوری،50ایکڑ تک اراضی مالکان کو ہر ٹریکٹر پر 10لاکھ کی سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی،20ستمبر سے آغازاور20اکتوبرکو قرعہ اندازی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہناتھا کہ پنجاب کے کاشتکاروں کو 30ہزار ٹریکٹر دینا چاہتے ہیں،کابینہ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ مریم نواز نےبچوں کی زیر التواء12ہزار ہارٹ سرجری جلدکرنے کے لئے انٹرنیشنل سرجنز کو مدعو کرنیکی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نےبچوں کے دماغی امراض کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا حکم دیا، وزیر صحت کو چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی مانیٹرنگ کرے۔
پنجاب آرمز آرڈیننس 1965میں ترمیم،جرم ناقابل ضمانت قرار دیاگیا،غیر قانونی اسلحہ ومینوفیکچرنگ پر سزا 3سے 5سال اورجرمانہ 5 سے 7 لاکھ کرنیکی منظوری اور کائٹ فلاننگ آرڈیننس2001کے تحت پتنگوں کا سامان بنانے،ترسیل پر سزائیں مقررکرنیکی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں