ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصی سجاد: لاہور شہر میں حبس کی شدت میں اضافہ،شہر میں درجہ حرارت34ڈگری ریکارڈ،محسوس41ڈگری ہونے لگا،عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہورپہلے نمبر پر، محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں، ہوامیں نمی کاتناسب50فیصد ریکارڈ کیاگیا،عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہورپہلے نمبر پر آگیا،فضا میں آلودگی کی مجموعی شرح167ریکارڈ کی گئی، سید مراتب علی روڈ 167،ٹھوکر نیاز بیگ میں شرح147ریکارڈ کی گئی۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور گرم رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم رات میں چترال، دیر اور کرم میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے،سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 کشمیر میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔