12 ربیع الاول  کی مناسبت سے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا: ڈی آئی جی آپریشنز

17 Sep, 2024 | 09:46 AM

وقاض احمد: ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول  کی مناسبت سے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ، لاہور پولیس کے 8ہزار سے زائد افسران اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے خواتین کی سکیورٹی اور چیکنگ کے لئے لیڈز پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں،جلوسوں کے روٹ کی سیف سٹیز کیمروں سےمسلسل مانیٹرنگ کیا جا رہا ہے، جلوسوں کے روٹ میں آنے والی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں۔
شہر کی اہم شاہراہوں پر ڈولفن،پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گشت یقینی بنا رہی ہیں،جلوسوں کے روٹ سے ملحقہ راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز شرکاء کو مقرر کردہ راستوں سے ہی ملوسوں و محافل میں داخلے کی اجازت ہوگی، شہری تحفظ یقینی بنانے میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

مزیدخبریں