ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 10 رنز سے شکست دیدی

جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 10 رنز سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے 133 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بناسکی،ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی 5 وکٹیں 47 رنز پر گر گئی تھیں جس کے بعد عالیہ ریاض اور کپتان فاطمہ ثنا نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں ٹیم کو ہدف کے قریب لیجانے کے باوجود میچ نہ جتواسکیں، عالیہ ریاض 52 اور فاطمہ ثنا 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

قبل ازیں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں تزمین برٹس کی 56 رنز کی اننگز کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔

  پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال نے 3 اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی،تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے باقی دونوں میچز بھی ملتان میں 18 اور 20 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

 گل فیروزہ، سدرہ امین، ندا ڈار، منیبہ علی، عالیہ ریاض، صدف، فاطمہ ثنا، سیدہ عروب شاہ، سعدیہ اقبال، نشرح سندھو، طوبیٰ حسن

جنوبی افریقا اسکواڈ

لورا وولوارڈ، تزمین برٹس، اینیک بوش، ماریزان کپ، چلو ٹریون، اینری ڈیرکسن، سن لوس، سینالو جفتا، سیشنی نائیڈو، آیا بونگا کھاکا، تمی سکھونے