ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید اور لاکھوں ریال جرمانے کی سزا

لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید اور لاکھوں ریال جرمانے کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں عدالت نےلیفٹیننٹ جنرل کو ملازمت سے فارغ، 20 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عدالت نے پبلک سیکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنائی ہے،خالد بن قرار الحربی پر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے عوامی فنڈز میں ہیرا پھیری، جعلسازی اور رشوت لینے کا الزام تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی کو جرمانے کے طور پر سنائی گئی سزا 10 لاکھ ریال کی رقم حکومتی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق خالد بن قرار الحربی کو ملازمت سے برطرف کر کے تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ رشوت کے طور پر وصول کی گئی ایک کروڑ سے زائد ریال اور دیگر طریقوں سے جمع کی گئی رقم، تحائف اور  زرعی زمین بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے، عدالت نے یہ سزا فوجداری قانون کے تحت دی ہے۔