ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہل ایمان کو سٹی42کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو

اہل ایمان کو سٹی42کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وما أرسلناك إلا رحمة للعالمين،،، سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبیؐ ،،،سب سے بالا و والا ہمارا نبیؐ!! تمام اہل اسلام کو سٹی42کی جانب سے جشن  عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو!!۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ منایاجارہاہے،سبز پرچم، جھنڈیوں، بیجز اور رنگ برنگے قمقموں سے گلیاں اور بازار سج گئے،لاہور میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو دُلہن کی طرح سجا دیا۔
شہربھرمیں جوش و خروش سےبچے،بڑے سبھی جشن میلادالنبی منارہے ہیں،مساجد،مدارس،گلیوں،بازاروں میں ہر سو درود و سلام کی صدائیں،بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگادئیے گئے۔
عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺکے ماڈلز بنا کر اظہار عقیدت کر رہے ہیں،گلیوں میں بچے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے،پہاڑیاں سجاکر خوشی کااظہار کررہے ہیں،جگہ جگہ حضورنبی کریمﷺ کاذکر،محافل،جلوس نکالے جارہے ہیں۔
گھروں،گلی محلوں میں عاشقان رسول میں کھانے،میٹھی اشیاء کی تقسیم جاری ہے،علماء کا کہناتھا کہ حضورنبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ انسانیت کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے،آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔