علی ساہی:آمدمصطفیٰ، مرحبا مرحبا! جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سےپرنورمحافل، ریلیوں و جلوسوں کے لئےسخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ صوبہ بھر میں تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، سکیورٹی ہائی الرٹ، شرپسند و ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، تمام مکاتب فکر بین المسالک و مذاہب ہم آہنگی، برداشت و رواداری کو فروغ دیں۔
صوبہ بھرمیں2467جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے55ہزارسےزائدافسران واہلکارتعینات کئے گئے، لاہور میں 255 جلوس، 225 سے زائد محافل میلاد منعقد ہو رہی ہیں، شہرمیں 10 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار سکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے۔