ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات میں دہشت کی علامت بدنام زمانہ دہشتگرد کی آرمی آپریشن میں  ہلاکت کی تصدیق ہو گئی

Sawat operation, Commander Naiku killed, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سوات میں پاکستان آرمی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان سوات کا  بدنام زمانہ کمانڈر مارا گیا۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق 7 ستمبر 2023 کو خفیہ اطلاعات پرپاک فوج اورسی ٹی ڈی نے فضاگٹ سوات میں آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران سابقہ تحریک طالبان سوات کاکمانڈرنیک محمد عرف نیکوعرف عمر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والادہشتگرد کمانڈر کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ ملافضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگرد  نیک محمد عرف نیکو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ تحریک طالبان سوات کی کوڑے مارنے والی ٹیم کا سربراہ تھا اور  سوات میں سکیورٹی فورسز کے خلاف درجنوں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔

سوات میں آپریشن راہ راست کے بعد دہشتگرد کمانڈر نیک محمد اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان فرار ہوگیا تھا، اس سال کے اوائل میں دہشتگرد کمانڈر چھپ کر واپس سوات پہنچا اورپولیس کی ٹارگٹ کلنگ شروع کی۔

دہشتگرد کمانڈر نیک محمد نے کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بھتہ بھی وصول کرنا شروع کردیا تھا، جون 2023 میں دہشتگرد کمانڈر  نیکو نے مینگورہ سبزی منڈی کے قریب 2 پولیس کانسٹیبلوں کو بیدردی سے نشانہ بنایا تھا۔

ملا فضل اللہ کی کوڑے مارنے والی ٹیم

 ہلاک دہشتگرد نیک محمد سوات میں عسکریت پسندی کے ابتدائی دنوں میں تحریک طالبان سوات کی کوڑے مارنے والی ٹیم کا رہنما تھا ، دہشتگرد کمانڈر عسکریت پسندی کے عروج کے دور میں سوات میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف درجنوں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا،سوات میں آپریشن راہ راست کے بعد دہشتگرد کمانڈر نیک محمد اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان فرار ہو گیا۔

نیکو  کی افغانستان سےواپسی

  موجودہ سال کے اوائل میں دہشتگرد کمانڈر  نیکو ٹی ٹی پی تشکیل کے ساتھ چھپ کر واپس سوات پہنچا اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ شروع کر دی ، اسکے ساتھ ساتھ دہشتگرد کمانڈر نیک محمد نے ٹی ٹی پی کے لیے بھتہ بھی وصول کرنا شروع کر دیا، جون 2023 میں دہشتگرد کمانڈر نے اپنے دیگر دہشت گرد ساتھیوں کے ہمراہ مینگورہ سبزی منڈی کے قریب دو پولیس کانسٹیبلز کو بے دردی سے نشانہ بنایا

نیکو نے سوات میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لئے  خودکش حملہ اور آئی ای ڈی کے ذریعے ڈی پی او سوات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بھی بنایا۔ آئی ایس پی آر نے نیو کی ہلاکت کے حوالہ سے کہا ہے کہ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے وادی سوات میں دہشتگردی میں ملوث کسی بھی فرد یا تنظیم کا قلع قمع کرنے کے لئے متحرک ہیں۔