جنگی مشق کے دوران فوجی طیارہ کار پر گر گیا، پانچ سالہ بچی سمیت پوری فیملی جاں بحق

17 Sep, 2023 | 06:02 PM

ویب ڈیسک: اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ سڑک پر گرنے سے کار سوار خاندان زد میں آگیا، حادثے میں پانچ سالہ بچی ہلاک سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔    

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار طیارے کا پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن سڑک پر طیارہ گرنے سے سڑک سے گزرتی کار میں سوار خاندان اس کی زد میں آگیا، حادثے میں ہلاک ہونے والی5 سالہ بچی کا بھائی اور والدین بھی زخمی ہوئے۔

 میڈیا کے مطابق اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ گرنے کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا تھا، دوران مشق طیارہ گر کر سڑک سے گزرتی گاڑی سے ٹکرایا جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سفر کر رہے تھے۔

 میڈیا کے مطابق طیارہ گرتے وقت پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا، جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں