ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آتے ہی اعلیٰ عدلیہ کی ہئیت بدل گئی

Chief Justice Qazi Faiz Isa, Supreme Judicial Council of Pakistan, Superior judiciary of Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیف جسٹس آف پاکستان کی تبدیلی کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی ہئیت میں بھی بڑی تبدیلی آ گئی۔

 گزشتہ روز جسٹس عمر عطا بندیال کا بطور چیف جسٹس پاکستان آخری روز تھا جس کے بعد آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبران کی بھی تشکیل نو ہو گئی ہے،جسٹس اعجازالاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے ہیں جبکہ جسٹس سردار طارق پہلے ہی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں۔

 خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور 2 سینئر ترین جج سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہوتے ہیں۔طے شدہ طریقہ کار کے مطابق جسٹس منیب اختر ججز  کی تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس منصور علی شاہ پہلے ہی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ ہیں۔

 جوڈیشل کمیشن کے سربراہ بھی چیف جسٹس آف پاکستان ہوتے ہیں جبکہ کمیشن میں عدالت عظمیٰ کے 4 سینئر ترین ججز بھی بطور رکن شامل ہوتے ہیں۔

 کمیشن کے دیگر ارکان میں ایک ریٹائرڈ جج، وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور بار کونسل کا نمائندہ شامل ہوتا ہے۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی سطح پر ججز کی تقرریاں کرتا ہے۔

سپریم کورٹ کی نئی رجسٹرار

 سپریم کورٹ کے سٹاف میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں ،سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق جزیلہ اسلم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے،ڈاکٹر محمد مشتاق احمد سیکرٹری چیف جسٹس پاکستان تعینات کیے گئے ہیں،عبدالصادق کو  چیف جسٹس پاکستان کا اسٹاف آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔