مانیٹرنگ ڈیسک: برازیل میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں جہاز کے عملے کے 2 اراکین سمیت 14 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
برازیل کے صوبے بارسیلوز میں شمالی ایمازون کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار 14 افرادموت کے منہ میں چلے گئے ہیں.
برازیلین میڈیا کا کہنا ہے کہ جہاز پر امریکی شہری بھی سفر کر رہے تھے تاہم حکام کیجانب سے مسافروں کی تعداد یا شناخت کو فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے.
????ATENÇÃO: O avião que caiu em Barcelos, no Amazonas, tinha 14 pessoas. Todos morreram, incluindo o piloto e copiloto.
— CHOQUEI (@choquei) September 16, 2023
O avião tipo taxi aéreo transportava turistas americanos. pic.twitter.com/j95NyI5l7e
بارسیلوز کے گورنر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جہاز حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو اہلکار پہنچ گئے ہیں، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ سڑک پر گرنے سے کار سوار خاندان زد میں آگیا، حادثے میں پانچ سالہ بچی ہلاک سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، طیارہ گرتے وقت پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا، جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔