ناراض خاتون ٹیچر کو کمسن بچے نے کیسے منایا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

17 Sep, 2022 | 09:55 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد) سوشل میڈیا پر آئے روز ایسی دلچسپ ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جن کے نقش ذہنوں پر اپنے اثرات چھوڑ جاتے ہیں، ایک نئی ویڈیو میں سکول ٹیچر کو ایک کمسن بچہ منا رہا ہے، خاتون ٹیچر بچے سے خفا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی معصوم کمسن بچے کی ویڈیو نے صارفین کے دل جیت لئے، کلاس میں موجود بچہ اپنی ٹیچر کو راضی کرنے کی کوشش کررہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیچر بچے کی شرارتوں کی وجہ سے خفا ہوکر بیٹھی ہے اور اپنی غلطی کا احساس ہونے پر بچہ معافی مانگ رہا ہے، ویڈیو میں بچے کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ' بچہ کہہ رہا ہے اب نہیں کروں گا' جس پر خاتون ٹیچر سر ہلاتے کہہ رہی ہے کہ تم بار بار یہ کہتے ہو۔

کلاس میں دیگر بچے بھی موجود ہیں، بچہ اپنی معصومانہ آواز میں معافی مانگ رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ اب نہیں کرتا، ٹیچر نے کہا کہ تم نے پہلے بھی کہا تھا کہ اب بدمعاشی نہیں کرتا پھر کی جس پر بچے نے وہی الفاظ دوہرائے اور وعدہ کیا کہ وہ اب ایسا نہیں کرے گا،بآخر ٹیچر نے اس کو معاف کردیا اور بعدازاں بچے نے بوسہ کیا اور ٹیچر نے بھی اس کو بوسہ کیا اور واپس جانے کا کہا۔ 

ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے بچے کے معافی مانگنے کے طریقہ کو سراہا اور دلچسپ تبصرے کئے۔ویڈیو کو انسٹاگرام پر سی این این نیوز 18نے شیئر کیا۔

مزیدخبریں