(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ریٹیلر کے لیے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقرر کر دیا ۔
تفصیلات کےمطابق پیرا سیٹامول گولیوں ،سسپنشن اور سیرپ پر مارجن کی حد مقرر کردی گئی، جاری نوٹی فکیشن میں بیان کیا گیا کہ کمپیناں ریٹیلر کو پیراسیٹا مول پر 15 فی صد تک مارجن دے سکیں گی ، 15فی صد تک ڈسکاؤنٹ دینے پر اعتراضات 3 دن میں جمع کروا سکتے ہیں ،ادویات ساز کمپینوں نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے نوٹی فکیشن پر اعتراض اٹھا دیا۔
چیئرمین پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن منصور دلاور کا کہناتھا کہ حکومت نے پیرا سیٹامول کی قیمت بڑھانے کی بجائے مارجن کم کیا،پہلے کمپیناں کم از کم 15 فی صد ڈسکاؤنٹ مارجن دینے کی پابند تھی، کمپیناں ریٹیلرز کو 30 فی صد تک بھی مارجن دیتی تھی۔