لاہوریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا

17 Sep, 2022 | 06:16 PM

M .SAJID .KHAN

(شہزاد خان ابدالی)خالص آٹا بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا،شہر میں چکی آٹا کی قیمت آٹھ روپے اضافے کے بعد116 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہچ گئی، لاہوریوں نے دن بدن بڑھتی مہنگائی کو حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے۔کہتے ہیں حکومت عوام سے دو وقت کی روٹی چھیننے کے درپے ہے۔ 

 تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو گئی۔ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چکی آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا۔شہر میں چکی آٹا کی قیمت 8 روپے اضافے کے بعد 116 روپے فی کلو ہو گئی۔شہریوں کاکہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کی بجائے مزید مشکلات پیدا کررہی ہے۔روزمرہ کی بنیادی اشیا سے محروم کیا جارہا ہے۔
چکی مالکان نے قیمت میں اضافے کی وجہ بجلی کے بلوں کو قرار دیا ہے۔کہتے ہیں غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت3600 روپے من تک جا پہنچی ہے۔بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث آٹے کی قیمت بڑھانا پڑی۔
عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔لیکن عام آدمی کی آمدن میں کوئی فرق نہیں آیا۔حکومت عوام کے لیے جینامحال کررہی ہے۔

مزیدخبریں