ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف برطانوی حکومت کی دعوت پر ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے۔ ان کا طیارہ نور خان ایئر بیس سے روانہ ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران (ن) لیگ کے قائد نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے، 19 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ بعدازاں 19 ستمبر کو ہی وزیراعظم نیویارک روانہ ہوں گے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم مختلف عالمی شخصیات سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif departs for UK en route to USA to participate in the High-Level Debate of the 77th Session of UN General Assembly. 20-26 September 2022 pic.twitter.com/asXiEw33ED
— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 17, 2022