ویب ڈیسک: ملکہ برطانیہ کی پیر کو ہونے والی آخری رسومات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے 500 کے قریب سربراہانِ مملکت اور وفود شرکت کریں گے۔
برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں روس، افغانستان، ایران، بیلاروس اور میانمار سمیت کئی ملکوں کے رہنماؤں کو دعوت نہیں دی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں دن 11 بجے شروع ہوں گی، جس کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
ملکہ کی آخری رسومات میں شور سے بچنے کے لیے پروازیں روک دی جائیں گی، جس کی وجہ سے 100 سے زائد پروازیں منسوخ ہوں گی، ویسٹ منسٹر ایبے کے قریب ترین انڈر گراؤنڈ اسٹیشن بھی بند رہیں گے۔