اکاؤنٹ ہولڈرز کے حملے، بینکوں کو بند کرنے کا اعلان

17 Sep, 2022 | 12:36 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان میں کھاتےداروں نے اپنی ہی جمع شدہ رقم نکلوانے کے لیے 5 بینکوں پر حملے کر دیئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعات جمعے کے روز پیش آئے جہاں کچھ مسلح اکاؤنٹ ہولڈرز   بینکوں پر حملہ آور ہوگئے۔لبنان کی حکومت کی جانب سے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری اور تحقیقات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی رقم نکلوانے کےلیے بینکوں پر 7 حملے کیے گئے تھے۔ اب   بینکوں نے احتجاجاً پیر سے تین روز کے لیےملک بھر میں بینک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں 2019 سے اقتصادی بحران جاری ہے، لبنانی کر نسی کی قدر میں گراؤٹ دیکھتے ہوئے حکومت نے بینکوں سے بھاری رقوم نکلوانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

 

مزیدخبریں