ویب ڈیسک:پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی 20 سیریز سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن ہوا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے جمعہ کی رات نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن کیا۔ انگلش ٹیم نے فلڈ لائٹس میں 3 گھنٹے طویل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔کپتان جوز بٹلر بھی اس موقع پر گراؤنڈ میں تھے۔ انگلش اسکواڈ نے فزیکل ٹریننگ کے بعد نیٹ سیشن کیا۔
پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز سے قبل اسٹیڈیم میں ڈیجیٹل باؤنڈریز نصب کردی گئی ہیں۔پاکستانی ٹیم آج سے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ 7 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی میچ 20 ستمبر بروز منگل کو کھیلا جائے گا۔تمام میچز شام ساڑھے 7 بجے شروع ہونگے۔