ویب ڈیسک : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز شریف الیکشن نہیں روک سکتے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد اب سیاست بچاؤ مہم پرہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ 6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اورڈالرنہیں رکا اور اب مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سےنیچےچلے گئے جس کے باعث اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز اور فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔