ویب ڈیسک : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز شریف الیکشن نہیں روک سکتے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد اب سیاست بچاؤ مہم پرہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ 6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اورڈالرنہیں رکا اور اب مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سےنیچےچلے گئے جس کے باعث اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے۔
پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کےبعدسیاست بچاؤمہم پرہے6ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اورڈالرنہیں رکا۔مزیدڈیڑھ کروڑلوگ خط غربت سے نیچےچلے گئےاقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہوگئی ہے۔گینگ آف تھری زرداری،نواز،فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔نہ باہرسےامدادآئی،نہ اندرسےمددملی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 17, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز اور فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔