ویب ڈیسک: کراچی میں شہدا کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس آج دوپہر 1 بجے نشترپارک سے برآمد ہوگا۔
جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر ختم ہوگا۔ چہلم کے جلوس، راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کے موقع پر پولیس کے 2996 افسران اور جوان سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔اس کے علاوہ ریپڈ رسپانس فورس کے 375 افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں گے۔اس سلسلے میں سندھ کے تمام اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر آج بھی پابندی رہے گی۔
رپورٹس کے مطابق کراچی میں پیپلز بس سروس بھی آج معطل رہے گی۔