شلپا شیٹھی بہن کیلئے میدان میں آ گئیں   

17 Sep, 2021 | 10:27 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ  شلپا شیٹھی نے اپنی بہن شمتا شیٹھی کی حمایت  کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ انہوں نے بگ باس شو کے گھر میں شمتا شیٹھی کے کچھ  دلفریب مناظر شیئر کرکے لوگوں سے اداکارہ کے لئے ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

 بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  ’بگ باس او ٹی ٹی‘ شو  میں حصہ لینے والی سب سے مقبول مہمان شمتا شیٹھی ٹاپ -5 میں پہنچ چکی ہیں۔ کچھ روز قبل شو میں شمتا شیٹھی کی ماں آئی تھیں، انہوں نے شمتا شیٹھی کو بتایا کہ انہیں اور ان کی پوری فیملی کو شمتا شیٹھی پر فخر ہے۔ اس حوالے سے آج شمتا شیٹھی کی بہن اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی  نے انہیں خوش کرنے کیلئےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر  پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ، جس میں بگ باس شو کے گھر میں شمتا شیٹھی کے کچھ اچھے لمحات شیئر کرکے عوام سے اداکارہ کے لئے ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں