دلہا دلہن کا سٹرک پر ڈانس؛ دیکھنے والے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ

17 Sep, 2021 | 08:46 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز سوشل میٖڈیا پر وائرل ہوتی رہتی  ہیں، سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دلہا دلہن کو شادی کے دن سٹرک پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے اس دلچسپ ویڈیو کو دیکھ کر مزاحیہ ردعمل کا اظہار کیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارت میں شادیوں کے موقع پر رقص نہ ہو تو ادھوی تصور کی جاتی ہیں، اکثر لڑکے اور لڑکی والوں کے اہلخانہ مل کر ڈانس کی محفل جماتے ہیں، نئی سامنے آنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروسی لباس میں دلہن اور دلہا بے غم ہوکر اپنی شادی کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں جبکہ اردگرد لوگوں کا ہجوم لگا ہوا ہے، مختلف انداز اپناتے نیا جوڑا ڈھول کی تھاپ پر ایسے سٹیپ کررہا ہے کہ دیکھنے والوں کے چہرے خوشی سے نہال ہیں۔ 

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے کیپشن میں سوالیہ انداز میں ایک فقرالکھا گیا کہ ' کس کس نے ایسا ڈانس کیا اپنی شادی میں'؟

ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نئے جوڑے کے ڈانس کو سراہا گیا، کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں  شادی کی تقریبات کے ختم ہونے کے بعد دلہن احتراماً دولہے کے پاؤں کو چھو تی ہے،اس طرح کے واقعہ کی ویڈیو قبل ازیں سوشل میڈیا پر وائرل نہیں ہوئی،اس کے جواب میں دولہے نے بھی یہ عمل کیا، مگر جیسے ہی دلہا دلہن کے آگے جھکا تو وہ ہنستی ہوئی پیچھے ہوگئی۔


 

مزیدخبریں